ریٹائر ہوکر گھر کے کاموں سے بہتر ہے فلموں میں کام کرتا رہوں:اکشے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار فلمی انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ وقت گزارنے اور 150 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے بعد، کیا اب وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں؟
اکشے کمار نے اس کا جواب نفی میں دیا اور کہا فی الحال ایسا نہیں ہے ، بلکہ شاید کبھی بھی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کام چھوڑنا ان کے منصوبوں میں شامل نہیں۔ اکشے کے مطابق ریٹائرمنٹ کا خیال انہیں اس لیے بھی پسند نہیں کیونکہ گھر پر بیٹھنے سے ان کے ذمے مزید کام آ جائیں گے بہتر یہی ہے کہ میں کام پر جاتا رہوں۔