ڈراموں کے سکرپٹس مصنوعی ذہانت سے تیار کیے جا رہے :مہر بانو کا انکشاف
کراچی (شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ، ڈیجیٹل کری ایٹر اور ڈانسر مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ٹی وی پر نشر ہونے والے متعدد ڈراموں کے سکرپٹس مصنوعی ذہانت(اے آئی)کی مدد سے تیار کیے جا رہے ہیں۔۔۔
جس سے پیشہ ور مصنفین کی محنت اور صلاحیتوں کی بے توقیری ہو رہی ہے ، میں خود بھی ایسے ایک پراجیکٹ پر کام کر چکی ہوں، یہ ان پروفیشنل رائٹرز کی سخت توہین ہے جنہوں نے برسوں اس انڈسٹری کے لیے محنت کی ہے ۔ اسی رویے سے دل برداشتہ ہو کر میں نے کام کرنا کم کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments