والدین بچوں کی کرداری سازی پر بھی توجہ دیں:عدنان صدیقی

والدین بچوں کی کرداری سازی پر بھی توجہ دیں:عدنان صدیقی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنی صاحبزادی مریم کی گریجویشن پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کو گریجویشن کی مبارک باد دیتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ تم آج جس شخصیت کی مالک ہو، وہی میری سب سے بڑی کامیابی ہے ، تمہاری گریجویشن ایک اہم سنگِ میل ہے ، لیکن تمہاری اقدار ہی تمہاری اصل کامیابی ہیں، مجھے تم پر بے حد فخر ہے ۔ زندگی میں کچھ لمحے انسان کو مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لمحے دل کو شکر ادا کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں، الحمدللہ! اپنی اولاد کو گریجویشن کرتے دیکھنا انہی یادگار لمحات میں سے ایک ہے ۔اداکار نے والدین کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ والدین برسوں تک فکر کرتے ، قربانیاں دیتے ، رہنمائی کرتے اور کبھی سوچتے ہیں کہ آیا وہ کافی کر رہے ہیں یا نہیں، لیکن ایسے دن یہ احساس دلاتے ہیں کہ ہر بے خوابی، ہر مشکل گفتگو اور اخلاق، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کا ہر سبق رائیگاں نہیں گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...