حیدر سلطان کاسلطان راہی مرحوم کی زیر استعمال اشیا پر مبنی میوزیم بنانے کا فیصلہ
لاہور(شوبزڈیسک )لیجنڈ اداکار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے اپنے والد مرحوم کے پرستاروں کیلئے ان کی زیر استعمال اشیاء پر مبنی میوزیم بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔
حیدر سلطان نے کہا کہ والد مرحوم کے بہت سے پرستار آج بھی ان کی زیر استعمال اشیاء دیکھنے کے لئے ہمارے گھر آتے ہیں جس کے بعد ایک دوست کی تجویز پر میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میراحکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ سلطان راہی مرحوم کی فلم انڈسٹری اور ملک کے لئے خدمات کے اعتراف میں ایک یادگار تعمیر کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments