رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ،آرام کامشورہ

رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ،آرام کامشورہ

ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئی ہیں، جس کے بعد انہیں کم از کم چھ ہفتے تک مکمل آرام کرنے اور باقاعدہ علاج کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

 چوٹ کی شدت کے باعث ان کے آئندہ فلمی منصوبوں کی شوٹنگ بھی وقتی طور پر روک دی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا ایک ڈانس سین کی عکسبندی کروا رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے کولہے کے پٹھے کا جوڑ شدید متاثر ہوا اور پٹھا اپنی جگہ سے الگ ہو گیا ۔ اداکارہ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی آنے والی فلموں ‘رن بالی’ اور ‘میسا’ کی شوٹنگ میں مسلسل مصروف تھیں، جہاں انہیں ایکشن اور ڈانس کے مشکل مناظر انجام دینا پڑ رہے تھے ۔ ماہرین کے مطابق مسلسل جسمانی مشقت کے باعث ان کے جسم پر غیر معمولی دباؤ پڑا، جو اس انجری کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے ۔ڈاکٹروں نے واضح کیا ہے کہ اداکارہ کو مکمل صحت یاب ہونے تک باقاعدہ علاج اور فزیوتھراپی سے گزرنا ہوگا، جبکہ ان کی طبی کیفیت پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...