سارہ خان کے برائیڈل میک اوور پر مداحوں کی تنقید
کراچی (آئی این پی)اداکارہ سارہ خان کا برائیڈل میک اوور تنقید کی زد میں آگیا۔حال ہی میں سارہ خان نے ایک سیلون کے فوٹو شوٹ کے لیے دلہن کا روپ دھارا، صارفین کے مطابق میک اپ میں ان کی قدرتی رنگت کے بجائے آئیوری بیس استعمال کیا گیا۔
جبکہ چمک دمک والے میک اپ نے ان کی شکل کو غیر فطری اور حد سے زیادہ نمایاں کردیا۔ بھاری میک اپ نے ان کی قدرتی خوبصورتی کو متاثر کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ گولا گنڈا جیسی لگ رہی ہیں، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ سارہ خان کو عمر رسیدہ دکھایا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments