بھارت میری ماں تو پاکستان ماں کی بہن :سنی دیول

بھارت میری ماں تو پاکستان ماں کی بہن :سنی دیول

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار سنی دیول ان دنوں اپنی نئی فلم بٹوارا 1947 کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جو 14اگست کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

تشہیری مہم کے دوران ایک صحافی نے سنی دیول سے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے اس فلم کی شوٹنگ پاکستان میں کی اور آپ پاکستان، وہاں کے ماحول اور عوام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟۔اس کے جواب میں سنی دیول نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں شوٹنگ نہیں کی، فلم کی تمام عکس بندی بھارت میں ہوئی ہے لیکن جیسا کہ میرے والد کہا کرتے تھے اگر بھارت میری ماں ہے تو پاکستان میری ماں کی بہن (ماسی)ہے ، اس لئے کسی نہ کسی طرح ہمارا ایک رشتہ ضرور ہے ۔سنی دیول کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے ان کے مؤقف کو متوازن اور بالغ نظری پر مبنی قرار دیتے ہوئے سراہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...