آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور

لندن: (دنیا نیوز) خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس پیشرفت کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کیلئے کھولنا ہے۔

ایرانی اور علاقائی حکام کے مطابق معاہدے میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت ایرانی علاقائی پانیوں سے کرانے، معائنہ کے طریقہ کار اور ممکنہ فیس سے متعلق امور شامل ہیں، ایران 5 سے 7 فیصد فیس کا خواہاں ہے، عمان 3 فیصد کی تجویز دے رہا ہے، جبکہ امریکا کسی بھی قسم کی فیس کے حق میں نہیں۔

اگر ایران کو آبنائے ہرمز پر کسی بھی نوعیت کا کنٹرول ملتا ہے تو اسے خطے میں طاقت کے توازن میں بڑی تبدیلی تصور کیا جائے گا، جبکہ بعض علاقائی ذرائع کے مطابق معاہدے کی کامیابی کا انحصار ابھی بھی کئی اہم تفصیلات پر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...