ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کررہا تھا، کم بیک ٹیسٹ میں پرفارمنس اچھی رہی: عبداللہ شفیق
پورٹ آف سپین: (دنیا نیوز) میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی کے لئے محنت کر رہا تھا۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے موقع ملا، ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ڈیبیو میچ کھیل رہا ہوں، کم بیک ٹیسٹ میں پرفارمنس اچھی رہی، پچھلے تین، چار ٹیسٹ میچز میں ہماری بیٹنگ پرفارمنس اچھی نہیں رہی تھی۔
میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے عبداللہ شفیق نے مزید کہا کہ پہلی اننگز میں بابر اعظم کے ساتھ شراکت داری اچھی رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments