دادو میں دو گروپوں کے درمیان خونیں تصادم سے 3 افراد جاں بحق
دادو:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے دادو میں دو گروپوں میں خونیں تصادم سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق موندر تھانے کی حدود میں شاہانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب معمولی جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں مرنے والوں کی شناخت خادم شاہانی، زبنواز شاہانی اور مظفر شاہانی کے ناموں سے ہوئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ دونوں فریق مورچہ بند ہو گئے جس کے باعث مزید کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری طلب کرلی ہے جب کہ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments