ناروے کپ کھیلنے جانے والا 15 سالہ پاکستانی فٹبالر لاپتہ

لاہور: (ویب ڈیسک) ناروے میں پاکستانی فٹبالر میران پیار علی لاپتا ہوگیا جبکہ فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ چکی ہے۔

پاکستانی فٹبال کلب کے عہدیداروں کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فٹبالر میران پیار علی ناروے کپ کیلیے بیٹر فیوچر پاکستان ٹیم کا حصہ تھا، ابتدائی میچز کھیلنے کے بعد وہ ہوٹل چھوڑ کر کہیں چلا گیا تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ناروے جانے والی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اور کوچز دو روز قبل وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب، ناروے پولیس کا کہنا ہے کہ فٹبالر اپنی مرضی سے ٹیم چھوڑ کر گیا، تحقیقات کے دوران کھلاڑی کے ساتھ زبردستی یا اغوا کے شواہد نہیں ملے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...