عبداللہ شفیق نے 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
پورٹ آف سپین: (ویب ڈیسک) عبداللہ شفیق کی تاریخی نا قابلِ شکست اننگز نے 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر 49 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا اور 1977 کے بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچ کے دوران 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

کوئنز پارک اوول میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 160 رنز بنائے، عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کرکٹ کے دوران 150 سے زائد رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر بنے، جبکہ اس سے قبل یہ کارنامہ آخری بار 1977 میں ماجد خان نے گیانا میں 167 رنز کی اننگز کھیل کر انجام دیا تھا۔
پاکستانی اوپنر عبد اللہ شفیق نے اپنی یادگار اننگز کے دوران 15 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments