امریکی و برطانوی وزرائے خارجہ کی ملاقات، ایران اور خلیج کی صورتحال پر گفتگو

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو اور ایڈ ملی بینڈ کی ملاقات میں ایران اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، امریکا اور برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر بھی امریکا اور برطانیہ نے اتفاق کیا، جبکہ یوکرین، غزہ اور یورپی سلامتی بھی واشنگٹن ملاقات کا محور رہیں، ایڈ ملی بینڈ نے ٹرمپ سے متعلق سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...