حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل سستا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 333 روپے 1 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔
مزید برآں حکومت کی جانب سے یہ ریلیف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ملکی مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments