امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا، ایران اور عمان آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے تک پہنچنے کیلئے عمان، قطر، پاکستان اور سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا، مجوزہ معاہدہ 60 روز کیلئے ہوگا، آبنائے ہرمز میں داخلے کیلئے تجارتی جہاز ایران کے سمندری راستے کا استعمال کریں گے۔
آبنائے ہرمز سے نکلنے والے جہاز عمان کے سمندری راستے سے گزریں گے، عبوری معاہدے کی مدت کے دوران تجارتی جہازوں سے کسی قسم کا ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں اس فریم ورک سے اصولی اتفاق کیا تھا، ایران کی اعلیٰ قیادت نے منگل کے روز اس کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments