5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔
عالمی امن و سلامتی کو دہشتگردی سے لاحق خطرات پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں، بشمول ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ریاستی دہشت گردی کی مثال ہیں، افغانستان دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور داعش خراسان افغانستان سے سرگرم ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ طالبان افغان سرزمین کے دہشت گردی میں استعمال پر جوابدہ ہیں، دہشت گردوں کی مالی اور عسکری وسائل تک رسائی روکنا ناگزیر ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان نے دہشت گردوں کی کرپٹو کرنسی، اور ورچوئل اثاثوں تک رسائی روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments