ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ
لندن: (دنیا نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے کوئی بھی نئی کارروائی کی جاتی ہے تو خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے اس پر دوبارہ حملہ کیا تو تہران خلیج بھر میں اہم توانائی تنصیبات، آئل فیلڈز، ریفائنریوں، بجلی و پانی کے نظام، ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اور امریکی مفادات کو نشانہ بنائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیغام ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ کے وزرائے خارجہ اور پاکستانی حکام سے رابطوں کے دوران پہنچایا۔
ایران نے خلیجی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نئے حملوں سے باز رکھنے اور سفارتی حل کی حمایت کرنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔
ایران نے واضح کیا کہ اگر اس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا جواب پورے خطے میں دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments