شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی: مراد علی شاہ
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 1971ء سے سندھ پولیس کے 2613 شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے بارے میں سندھ حکومت نے پالیسی بنائی ہے۔
کراچی میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پولیس کو کفایت شعاری اقدامات سے متاثر نہیں ہونے دیں گے، یقین دلاتا ہوں کہ شہدا کے لواحقین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، پولیس کے غازیوں کی بہادری کی وجہ سے ہم صوبے کے عوام کو امن و امان کا یقین دلا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ایسا سندھ چاہتے ہیں جس میں سب خود کو محفوظ تصور کریں، انہوں نے کہا کہ پولیس کو تمام جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments