آزاد کشمیر حکومت سازی، بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم کیلئے فائنل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے شرکت کی۔

نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب بیرسٹر افتخار گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نئی حکومت کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، جبکہ آئندہ کی پارلیمانی حکمت عملی اور حکومت سازی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے آئندہ لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے پر بھی غور کیا گیا، نئی کابینہ کی تشکیل، حکومتی ترجیحات، گڈ گورننس اور حکومتی امور کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...