وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب ایک روز ملتوی، کاغذات نامزدگی جمعہ کو جمع ہونگے

مظفرآباد (محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم کے انتخاب کا عمل ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اسمبلی اجلاس اسپیکر چوہدری طارق فاروق نے قواعد و ضوابط کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایک روز کے لیے آگے کردیا۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی بھی اب جمعہ کو جمع ہوں گے۔ جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا، جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

سیکریٹری اسمبلی امجد لطیف عباسی نے بتایا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمعہ کو جمع کیے جائیں گے، جبکہ اسی روز نماز جمعہ کے بعد وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...