یوکرین جنگ ہار رہا، محاذ کی صورتحال واضح ثبوت ہے: کریملن

ماسکو(شاہد گھمن) کریملن نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں شکست کی جانب بڑھ رہا ہے اور مختلف محاذوں پر موجود صورتحال اس حقیقت کو واضح طور پر ظاہر کر رہی ہے۔

روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بدھ کے روز صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ یوکرین جنگ ہار رہا ہے۔

دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ حقیقت بالکل واضح ہے کہ یوکرین اس تنازع میں شکست کھا رہا ہے اور تمام محاذوں پر جاری پیش رفت اس کی واضح نشاندہی کرتی ہے۔

کریملن کے ترجمان کا یہ بیان یوکرین کے سابق وزیر دفاع میخائل فیودوروف کے حالیہ انٹرویو کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میخائل فیودوروف نے اپنے انٹرویو میں یوکرین کی جنگی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یوکرین بتدریج اور آہستہ آہستہ جنگ میں اپنی پوزیشن کھو رہا ہے۔

دیمتری پیسکوف نے اسی بیان کے تناظر میں روسی موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ محاذ جنگ کے تمام علاقوں میں موجود صورتحال اور پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین تنازع میں پیچھے جا رہا ہے۔

روس اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ روسی افواج مختلف محاذوں پر پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ماسکو اپنے فوجی آپریشن کے مقررہ اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...