سپریم لیڈر ماہرین کی رائے سنتے ہیں، اسی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں: ایرانی صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صرف ماہرین کی رائے سنتے ہیں، اور اس کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطہ اور ملاقات فی الحال "انتہائی مشکل" ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جگہ منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک عوامی طور پر منظرِ عام نہیں آئے۔

خیال رہے کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے ابتدائی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...