مراکشی فٹبالر سے دوستی کا رشتہ ،انکی شخصیت کو سراہتی ہوں:نورا فتحی

مراکشی فٹبالر سے دوستی کا رشتہ ،انکی شخصیت کو سراہتی ہوں:نورا فتحی

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی ڈانسر، گلوکارہ اور اداکارہ نورا فتحی نے مراکش کے سٹار فٹبالر یاسین بونو کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے۔

کہ دونوں کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے اور وہ ان کی شخصیت کو بے حد سراہتی ہیں۔نورا فتحی کا کہنا تھا کہ یاسین بونو دنیا کے بہترین گول کیپرز میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں ان کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر رہا ہے ۔ یاسین بونو سوشل میڈیا سے زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...