سجل علی کا نیا فوٹو شوٹ وائرل ،مداحوں نے مورٹیشیا ایڈمزقرار دیدیا
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ سجل علی کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،جس میں انہیں نیٹ فلیکس سیریز ویڈنزڈے کی مورٹیشیا ایڈمز سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔
تصاویر میں اداکارہ ڈارک گیٹ اپ کیساتھ لمبے بالوں میں موجود ہیں اور آنکھوں کے نیچے کاجل لگایا ہے ۔اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھاکہ میری کوئی بھی لائف نیوز، اگر کبھی ہو، تو براہ راست مجھ سے آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments