عمران ہاشمی کی نئی فلم آوارہ پن سے کئی متنازع سین نکال دئیے گئے
ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی نئی آنے والی فلم آوارہ پن 2 کو سنسر بورڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔
اس سرٹیفکیٹ کے تحت 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے نوجوان والدین یا سرپرست کی نگرانی میں فلم دیکھ سکیں گے ۔ اس سے پہلے سنسر بورڈ نے فلم سازوں کو 9 مختلف جگہوں پر تبدیلی اور کاٹ چھانٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔سنسر بورڈ نے فلم کی زبان اور ایکشن مناظر میں بھی تبدیلیاں کرائیں جبکہ غیر مناسب الفاظ کو تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا اور تشدد پر مبنی کئی مناظر کو مختصر کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments