دل چاہتا ہے ہوا میں اڑتی ہوئی پاکستان پہنچ جاؤں:شبنم

 دل چاہتا ہے ہوا میں اڑتی ہوئی پاکستان پہنچ جاؤں:شبنم

ڈھاکہ (این این آئی)فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی سدا بہار اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا۔ تفصیلات شبنم نے بتایا کہ مجھے پاکستان سے بے انتہا پیار ملا، اس سے زیادہ اور پیار کیا ملتا کہ مداح نے اپنی بچیوں کے نام میرے نام پر رکھ دئیے ۔

شبنم نے کہا کہ میں نے اپنے دور کے سب مقبول ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورسب سے زیادہ ندیم کے ساتھ فلمیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں لیجنڈری اداکارہ شبنم نے بتایا کہ مجھے پاکستان بہت یاد آرہا ہے ، میرا دل چاہتا ہے کہ ہوا میں اڑتی ہوئی پاکستان پہنچ جاؤں۔خیال رہے کہ فلم اسٹار شبنم کی 160 فلموں میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔ان کی سب سے زیادہ جوڑی ندیم کے ساتھ سپر ہٹ ہوئی جو مداحوں کے دل میں آج بھی زندہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...