لورارائٹ پاکستانی ترانہ گانے کیلئے 6ماہ اردو سیکھتی رہیں

لورارائٹ پاکستانی ترانہ گانے کیلئے 6ماہ اردو سیکھتی رہیں

لیڈز(شوبزڈیسک)برطانیہ کی مشہور گلوکارہ لورا رائٹ نے بتایا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ گانے کیلئے باقاعدہ چھ ماہ تک اردو زبان کی کلاسز لی ہیں۔

انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ نے پاکستانی قومی ترانہ گا کر شائقین کی توجہ حاصل کی تھی ۔ لورا رائٹ نے بغیر کسی ساز کے اپنی آواز میں قومی ترانہ پیش کیا، جسے سٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین نے خوب پسند کیا۔ ان کی اس پرفارمنس کی ویڈیو دنیا بھر میں بھی دیکھی گئی اور سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے گلوکارہ کی آواز اور انداز کو خوب سراہا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لورا رائٹ نے یہ ترانہ اچانک یا بغیر تیاری کے نہیں گایا بلکہ اسے درست انداز میں پیش کرنے کیلئے چھ ماہ تک اردو سیکھتی رہیں اور جب ترانہ گایا تو اس کا تلفظ بہترین تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...