منوج باجپائی نئی فلم میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کریں گے
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی اداکار منوج باجپائی فلم ساز سدھیر مشرا کی نئی فلم میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کریں گے ۔
فلم میں گاندھی کی زندگی کے کم معروف اور اہم دور کو بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔فلم کی کہانی مہاتما گاندھی کی زندگی کے 21 دنوں پر مبنی ہو گی، جو بھارت کی آزادی کے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔ فلم میں گاندھی کی پوری زندگی دکھانے کے بجائے ان کی زندگی کے ایک مخصوص اور اہم حصے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ منوج باجپائی مہاتما گاندھی کا کردار ادا کریں گے ، فلم میں اداکار سوربھ شکلا بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments