اظہارمحبت کرنیوالی سنیدھی چوہان امیتابھ بچن کے جوا ب پرشرماگئیں

اظہارمحبت کرنیوالی سنیدھی چوہان  امیتابھ بچن کے جوا ب پرشرماگئیں

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے امیتابھ بچن کو اپنا پہلا کرش قرار دے دیا۔

امیتابھ بچن کے کوئز شو میں سنیدھی چوہان نے بطور مہمان شرکت کی اوران کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا کر کہا، سر میں آج آپ کو ایک بات بتانا چاہتی ہوں، آپ میرا سب سے پہلا کرش تھے ۔ جب میں چھوٹی تھی، تب سے ہی میں آپ کی مداح ہوں اور آپ مجھے بیحد پسند تھے ۔یہ سن کر امیتابھ بچن نے اپنے روایتی انداز اور گرم جوشی کے ساتھ جواب دیا، یہ سن کر تو ہمارا دل ہی باغ باغ ہو گیا۔ اگر ہمیں پہلے معلوم ہوتا تو ہم بھی ذرا پہلے تیاری کر لیتے ۔اس برجستہ جواب پر سنیدھی شرما گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...