خوبصورتی میں دادی اور نانی کرشمہ کپور کی آئیڈل
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی کے معاملے میں اپنی دادی اور نانی کو اپنا آئیڈیل مانتی ہیں۔
وہ زیادہ کچھ نہیں کرتیں تھیں اور پرانے گھریلو نسخوں پر یقین رکھتی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق ان کی دادی گھی کھانے کے ساتھ اسے چہرے پر بھی لگاتی تھیں اور ہمیشہ ہونٹوں پر کسی شوخ رنگ کی لپ اسٹک لگاتی تھیں۔اداکارہ کا ماننا ہے کہ لپ سٹک لگانے کا یہ انداز انہیں اپنی دادی سے ہی ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نانی کا لباس پہننے کا انداز بہت پیارا تھا جو ہمیشہ شیفون کی ساڑھیاں، گلے میں موتیوں کا ہار اور ہلکے رنگ کی لپ اسٹک استعمال کرتی تھیں۔نانی اور دادی اگرچہ ایک دوسرے سے مختلف تھیں لیکن دونوں کی خوبصورتی میں سادگی نمایاں تھی اور وہی سادگی ان کی اپنی شخصیت کا حصہ بن گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments