سہیل خان کی سابق اہلیہ کو گھر میں مرد سے زیادہ کتے کی موجودگی پسند
ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سہیل خان کی سابق اہلیہ سیما سجدیہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان کے سوال کہ انہیں اپنی زندگی میں کسی مرد کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
کے جواب میں کہاکہ طویل دن کے بعد وہ اپنے کتوں کے پاس گھر واپس جانا زیادہ پسند کرتی ہیں۔سیما سجدیہ کے مطابق وہ اب تنہا رہنے کی عادی ہو چکی ہیں اور انہیں اپنی کمپنی پسند ہے ، بہت سے لوگ زندگی میں اکیلے رہ جانے سے گھبراتے ہیں لیکن وہ اس خوف کا شکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مجھے ایسا ساتھی اچھا لگ سکتا ہے جس کیساتھ سفر کیا جائے ، اچھا کھانا کھایا جائے اور وقت گزارا جائے لیکن وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments