کترینہ کیف نے ہدایتکارہ زویا اخترکے اصرار پر بولڈ سین کی حامی بھری
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں ریتھک روشن کے ساتھ بولڈ منظر کی عکس بندی کیلئے ہدایت کارہ زویا اختر کے اصرار کے بعد رضامندی ظاہر کی تھی۔
یہ کترینہ کیف کی جانب سے کسی فلم میں اس نوعیت کا پہلا منظر تھا۔زویا اختر نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کی کترینہ کیف سے اس فلم کے سلسلے میں ملاقات ہوئی تو اداکارہ اس سے قبل کسی فلم میں ایسا سین نہیں کیاتھا۔ کترینہ نے فلم کا سکرپٹ پڑھنے کے بعد خود اس بات کو تسلیم کیا کہ مذکورہ منظر فلم کی کہانی کیلئے ضروری ہے اور اس کو کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments