میکال ذوالفقار کی کسی اداکارہ کیساتھ تعلق بنانے سے توبہ

 میکال ذوالفقار کی کسی اداکارہ کیساتھ تعلق بنانے سے توبہ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ کی طلب گار ہوتی ہیں۔

انہوں نے ایک پوسٹ کاڈمیں کہا کہ کرش ہونا فطری بات ہے کیونکہ اداکارائیں خوب صورت خواتین ہوتی ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا پہلا رشتہ ایک اداکارہ کے ساتھ تھا تاہم اب میں دوبارہ کسی اداکارہ کے ساتھ تعلق قائم نہیں کرنا چاہوں گا کیونکہ اداکارائیں رشتوں میں بہت زیادہ توجہ اور دیکھ بھال کا تقاضا کرتی ہیں اور میں اب یہ سب مزید نہیں کر سکتا۔اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دیگر اداکار بھی کچھ ایسے ہی ہوتے ہیں، اسی لئے میرے خیال میں کسی اداکار اور اداکارہ کا آپس میں رشتہ قائم کرنا زیادہ اچھا خیال نہیں۔ شوبز میں مقام بنا لینے کے بعد جو رشتے جوڑے جاتے ہیں انہیں نبھا نا بہت زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...