ارجن رامپال نے گیبریلا سے سادگی کیساتھ کورٹ میرج کرلی

ارجن رامپال نے گیبریلا سے  سادگی کیساتھ کورٹ میرج کرلی

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکار 53 سالہ ارجن رامپال نے اپنی دیرینہ دوست اور فیشن ڈیزائنر 39 سالہ گیبریلا ڈی میٹریڈس کیساتھ سادگی کے ساتھ گوا میں کورٹ میرج کرلی ہے۔

ارجن رامپال اور گیبریلا 2018 سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے 2 بیٹے 7سالہ اریک اور 3سالہ اریو ہیں، گزشتہ سال ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اداکار نے اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی۔اس سے قبل ارجن رامپال نے 1998 میں سابق سپر ماڈل مہر جیسیا سے پہلی شادی کی تھی، جوڑے کے درمیان 20 سال بعد طلاق ہوگئی، دونوں دو بیٹیوں 24 سالہ مہیکا اور 21 سالہ مائرہ کے والدین ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...