مستحقین کی مددوقتی نہیں مستقل بنیادوں پر ہونی چاہئے :ریشم

مستحقین کی مددوقتی نہیں مستقل  بنیادوں پر ہونی چاہئے :ریشم

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ آج کل مہنگائی اور وسائل نہ ہونے کے باعث عام آدمی بڑی مشکل سے گزر بسر کر رہا ہے،پسے ہوئے اور مستحق طبقات کی مدد محض وقتی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر ہونی چاہئے۔

اپنے بیان میں ریشم نے کہا کہ پوش علاقوں میں رہنے والے صاحب ثروت افراد اپنے اردگرد موجود حقیقی حقدار خاندانوں کو تلاش کریں،ان مستحق خاندانوں کی باقاعدہ مالی معاونت اور ضروریات زندگی پوری کرنے کا مستقل بندوبست کیا جائے ،خصوصاً غریب اور مستحق بچوں کی تعلیم اور کفالت اپنے ذمے لینا معاشرے کے خوشحال طبقے کی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...