انگریز ی میں ایجاب و قبول، علیشہ خان کے نکاح پر تنقید

انگریز ی میں ایجاب و قبول، علیشہ خان کے نکاح پر تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی ہوگئی اور نکاح کے دوران روایتی قبول وایجاب کی بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

جس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس انداز پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رسم انگریزی زبان میں کیوں ادا کی گئی۔کچھ صارفین نے روایتی قبول ہے کو زیادہ خوبصورت قرار دیا جبکہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کئے۔ رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو بڑی حد تک میڈیا سے دور رکھا اور اپنے شوہر خوشحال خان کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز بھی شیئر نہیں کیں۔ علیشا خان کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...