دیا مرزا نے 20 سال میں فلم کے سیٹ پر کبھی آئینہ نہیں دیکھا
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 20 سال سے فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آئینے میں اپنا چہرہ نہیں دیکھا اور نہ ہی اپنی شکل و صورت کو مانیٹر پر چیک کرنے کی کوشش کی۔
ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر شوٹنگ کے وقت اپنا حلیہ یا شکل شیشے میں دیکھنے سے گریز کرتی ہیں،میرا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے انہیں بہت سکون ملتا ہے۔ بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے شروع میں ہی یہ بات سمجھ گئی تھیں کہ اپنی شکل و صورت پر بہت زیادہ دھیان دینا ان کے لئے اچھا نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments