فہد مصطفی کی تصاویر شیئر، دوسری شادی کی افواہیں پھرگردش کرنے لگیں
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار فہد مصطفی نے اپنی آنے والی فلم ’’آگ لگے بستی‘‘ میں کی شوٹنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر پس پردہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں فلم کی ٹیم کے دیگر افراد کے ساتھ حنا امان بھی دکھائی دیں۔
اس پوسٹ پر کمنٹس بند ہونے نے سوشل میڈیا صارفین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا اور ایک مرتبہ پھر فہد مصطفی اور حنا امان کے مبینہ تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔فہد مصطفی اور حنا امان کی مبینہ شادی سے متعلق افواہیں تقریبا ایک سال سے گردش کر رہی ہیں مگر دونوں میں سے کسی نے بھی ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments