ببرک شاہ نے محبت کی 2شادیاں کیں ،دونوں طلاق پرختم
لاہور (شوبزڈیسک)اداکار ببرک شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ اہلیہ ان کی تیسری بیوی ہیں۔
ببرک شاہ نے ٹی وی شومیں بتایا کہ اس سے قبل میں دو بار محبت کی شادی کرچکا تھا تاہم دونوں شادیاں کامیاب نہ ہوسکیں اور طلاق پر ختم ہوگئیں۔اداکار کے مطابق میری موجودہ اہلیہ سے ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ میری مداح تھیں۔ یہ شادی روایتی معنوں میں محبت کی شادی نہیں تھی تاہم میں انہیں پسند کرنے لگا اور صرف 14 روز کے اندر ان سے شادی کرلی۔ببرک شاہ نے بتایا کہ موجودہ اہلیہ سے ہمارے 4 بچے ہوئے ،3 حیات ہیں ایک بیٹے کو حادثاتی طور پر ڈوبنے کے باعث کھو دیا ۔اداکار نے کہا کہ انسان کسی شخص کو برسوں جاننے کے بعد شادی کرتا ہے لیکن ایک سال میں طلاق ہوجاتی ہے جبکہ 14 دن میں شادی کرنے والا رشتہ طویل عرصے تک قائم رہتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments