دانیا ل ظفر کی خاندانی دوست نورفاطمہ سے منگنی کی بازگشت
لاہور (شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا پر نوجوان اداکارہ دانیال ظفر کی منگنی کی بازگشت سنائی دے رہی ہے اوران کے مداح اس حوالے سے شواہد تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دانیال ظفر کی منگنی خاندانی دوست نور فاطمہ سے ہوئی ہے ، دونوں کی منگنی کی افواہیں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جبکہ مداحوں کے فین پیجز بھی اس حوالے سے ثبوت تلاش کر رہے ہیں۔بتایاگیاہے کہ دانیال ظفر اور نور فاطمہ کی منگنی کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی، جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ ایک سوشل میڈیا پیج پر نوجوان اداکار کی منگنی کے حوالے سے معلومات اور دعوے سامنے لائے گئے تاہم دانیال ظفر اور نورفاطمہ کے خاندانی ذرائع نے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی جبکہ مداح بہت زیادہ پرجوش نظر آرہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments