ہانیہ عامر کا پہلا گانا پابلو ریلیز، راکھی ساونت کی بھی انٹری
لاہور (این این آئی) پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کی دنیا میں بھی باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔۔۔
اور اپنا پہلا گانا پابلو ریلیز کر دیا ہے ۔ پنجابی ہپ ہاپ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ہانیہ عامر نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے ۔گانے کے ذریعے اداکارہ یہ پیغام دیتی ہیں کہ وہ دوسروں کی منفی باتوں کی پروا کرنے کے بجائے اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینا اور انجوائے کرنا چاہتی ہیں۔تاہم گانے کا سب سے بڑا سرپرائز آخر میں سامنے آتا ہے ، جب بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اچانک انٹری دیتی ہیں۔راکھی ساونت ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شیرنی قرار دیتی ہیں اور انہیں ناقدین کی باتوں سے متاثر نہ ہونے کا مشورہ دیتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments