خواتین کو صنفی تعصبات کے خلاف لڑنا ہو گا:فاطمہ ثنا شیخ
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ کا کہنا ہے کہ خواتین کو پدرشاہی کیخلاف جد و جہد کرنا ہو گی۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو میں فلمی صنعت اور معاشرے میں خواتین کو درپیش صنفی تعصبات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ان روئیوں کے خلاف لڑنا ہو گا۔فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ ہماری شروعات ہی دو قدم پیچھے سے ہوتی ہے اوریہ معاشرے کی تربیت کا نتیجہ ہے ۔ پدرشاہی کو فروغ دینے کی ذمہ داری صرف مردوں پر عائد نہیں ہوتی بلکہ خواتین بھی اس کی ذمہ دارہیں، ہم سب کی پرورش ایک ہی معاشرتی ماحول میں ہوئی ، ہمیں اس کیخلاف لڑنا ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments