جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

 جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

مونٹریال(شوبز ڈیسک) کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دیرینہ چیف آف اسٹاف کیٹی ٹیلفورڈ کے ساتھ مل کر میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی قائم کرلی۔

نئی کمپنی کا نام ہوپ اینڈ ہارڈ ورک رکھا گیا ہے ، جس کا اعلان جمعے کو لانچ کی گئی ویب سائٹ کے ذریعے کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق کمپنی فلم، ٹیلی ویژن، آڈیو اور براہِ راست تفریحی تجربات کے ذریعے ایسی کہانیاں پیش کرے گی جن کا مقصد لوگوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور روابط کو فروغ دینا ہے ۔کمپنی کا نام اس جملے سے متاثر ہے جسے جسٹن ٹروڈو نے 2013 میں کینیڈا کی لبرل پارٹی کے رہنما بننے کے بعد اپنی تقاریر میں بارہا استعمال کیا۔ وہ 2015 سے 2025 تک وزیراعظم رہنے کے دوران بھی اس جملے کا استعمال کرتے رہے ۔کمپنی کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جاری ہے ، جو 20 ستمبر تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...