41برس کی عمر میں ماں بننا میرے لئے مشکل تجربہ:ماہرہ

41برس کی عمر میں ماں بننا میرے لئے مشکل تجربہ:ماہرہ

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکارہ ماہرہ خان کا کہناہے کہ مجھے 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، اس وقت میری زندگی خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، میرا بیٹا بڑا ہو چکا جبکہ میں اپنے کام، معمولات اور خودمختاری کیساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔

 اس بار یہ تجربہ میرے لئے جسمانی اور جذباتی طور پر مختلف ہے ۔اداکارہ نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر دئیے انٹرویو میں کہا کہ جب میں پہلی بار ماں بنی تھی تو میری عمر 24 سال تھی جبکہ اب میں 41 سال کی ہوں اور جذباتی اور جسمانی طور پر ایک مختلف عورت ہوں۔ اس بار یہ صورتحال جسمانی طور پر زیادہ مشکل ثابت ہوئی ،جسم مجھے وہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو میرا ذہن کرنا چاہتا ہے جبکہ میں ہمیشہ مصروف رہنے ، کام کرنے ، سفر کرنے اور بیک وقت کئی کام کرنے کی عادی رہی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...