سلمان خان کی گاڑی نے مداح کا پیرکچل دیا، اداکار ڈرائیور پر برہم
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ہندو مذہبی تہوار کے موقع پر ان کی گاڑی نے ایک مداح کا پیر کچل دیا۔
سلمان خان تہوار کیلئے پہنچے تو ان کے مداحوں کا ایک بہت بڑا ہجوم ان کی گاڑی کے گرد جمع ہوگیا،گاڑی کے آگے بڑھتے ہی ایک مداح کا پیر غلطی سے سلمان خان کی گاڑی کے ٹائر کے نیچے آ گیا۔یہ دیکھ کر سلمان خان شدید برہم ہو گئے اور انہوں نے ڈرائیور کو فوری گاڑی روکنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈانٹا تاکہ مداح کو مزید نقصان نہ پہنچے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments