خواتین کیلئے ایک الگ ہیلپ لائن بنائی جائے :کنزاہاشمی

خواتین کیلئے ایک الگ ہیلپ لائن بنائی جائے :کنزاہاشمی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ کنزا ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت کو بچیوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرنی پڑے گی تا کہ ہم اپنے آپ کو زیادہ محفوظ محسوس کر سکیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں حکومت سے درخواست کی کہ جگہ جگہ کیمرے لگائے جائیں، خواتین کیلئے ایک الگ ہیلپ لائن بنائی جائے ، جس پر اگر ایمرجنسی میں کال کی جائے تو 5 منٹ میں فوری طور ایکشن لیتے ہوئے ان کی مدد کی جا سکے ۔کنزا ہاشمی نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے ، مجھے کراچی اچھا لگتا ہے ، اس شہر کے لوگوں نے مجھے بہت پیار دیا، کراچی میری توقعات سے بڑھ کر اچھا ثابت ہوا، میں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ ہمارے ڈرامے دُنیا بھر میں مقبول ہیں، خواہش ہے کہ فلم کے روپ میں بھی ہم پاکستانی سینماکو دنیا بھر میں لے کر جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...