ایڈ شیران کا انسانی امداد کیلئے 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
لندن (شوبز ڈیسک)برطانوی گلوکار ایڈ شیران اور امریکی ارب پتی رابرٹ کرافٹ نے انسانی امداد کیلئے 20،20لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ریپرمیکلمور نے ایڈ شیران کے ٹور کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی اور اپنی پرفارمنس میں غزہ کی صورتحال کا ذکر کیا جس پر انہیں ٹور سے ہٹا دیا گیا۔ایڈ شیران نے وضاحت کی کہ میکلمور کو ہٹانے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ ٹور پروموٹر کا تھا۔ اسی دوران میکلمور نے ٹور سے حاصل ہونے والی اپنی 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینی امدادی تنظیموں کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے رابرٹ کرافٹ کو بھی رقم میچ کرنے کا چیلنج دیا۔ کرافٹ کاکہناہے کہ میکلمور کے چیلنج سے قبل ہی ایڈ شیران نے انسانی امداد کیلئے 20 لاکھ ڈالر دینے کا عزم کیا اورمجھے بھی اتنی ہی رقم دینے کی درخواست کی تھی جومیں نے فوری قبول کرلی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments