نصرت فتح علی کے لئے تقریب میگھا کینیڈ ا میں پرفارم کریں گی

 نصرت فتح علی کے لئے تقریب  میگھا کینیڈ ا میں پرفارم کریں گی

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارہ واداکارہ میگھا آئندہ ماہ کینیڈا جائیں گی جہاں وہ لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکت کریں گی۔

 تقریب کا اہتمام استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد اور معروف قوال شاہد علی خان کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ تقریب 30 اکتوبر کو گلیکسی گرینڈ سنٹر ٹورنٹو میں ہوگی جس میں گلوکارہ میگھا خصوصی طور پر پرفارم کریں گی۔ میگھا نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...