راشد محمود کی عظمیٰ بخاری سے ملاقات، مسائل پر گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں)سینئر اداکار راشد محمود نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات کی، جس میں ملک کی شوبز انڈسٹری میں سینئر فنکاروں کو درپیش مشکلات پر گفتگو کی گئی۔
راشد محمود نے اپنے موجودہ حالات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کیلئے کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے باوجود سینئر اداکاروں کیلئے کام کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔اداکار نے اس سے قبل ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں کئی ماہ سے بے روزگار ہوں اور روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا میرے لئے مشکل ہوتا جارہا ہے ،میں گزشتہ 5 ماہ سے جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں جبکہ پہلے سے دل کا مریض بھی ہوں۔ راشد محمود نے کہا تھا کہ ہم جیسے فنکاروں نے پاکستان کی ٹیلی وژن انڈسٹری کی بنیاد رکھی ،صدارتی ایوارڈ ملنا خدا کی طر ف سے نعمت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments