دانش تیمور کی سنجیدہ اداکاری ، مداحوں کی ہنسی چھوٹ گئی

دانش تیمور کی سنجیدہ اداکاری ، مداحوں کی ہنسی چھوٹ گئی

لاہور(شوبزڈیسک) اداکار دانش تیمور نئے ڈرامے کے جذباتی منظر میں اپنی اداکاری کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔

اس نئے ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داد کو اپنے والد دستور علی خان کی موت کی خبر ملتی ہے ، جس پر وہ شدید صدمے اور غم کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ جذباتی منظر ناظرین کو متاثر نہ کر سکا اور متعدد صارفین نے دانش تیمور کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منظر کو زیادہ سادہ اور طریقے سے بھی پیش کیا جا سکتا تھا۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ دانش تیمور کے مداح ہیں لیکن ان کی جذباتی مناظر میں اداکاری متاثر کن نہیں جبکہ ایک اور صارف کے مطابق سنجیدہ منظر دیکھ کر بھی انہیں ہنسی آگئی۔ اس طرح بہت سے صارفین نے ان کی سنجیدہ اداکاری کو سنجیدہ لینے کی بجائے مذاق اڑایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...